سائیکلوپائرانیل دوائی چاول کی فصل کیلئے موثرنتائج کی حامل

سائیکلوپائرانیل دوائی چاول کی فصل کیلئے موثرنتائج کی حامل

سنجینٹا ایشیائی ممالک میں سائیکلوپائرانیل پر مبنی مصنوعات متعارف کرائے گی

لاہور(سٹاف رپورٹر)سائیکلوپائرانیل کم مقدار میں استعمال کے باوجود مؤثر نتائج فراہم کرتا ہے ۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی زرعی ٹیکنالوجی کمپنی سنجینٹا کی چاول کی فصل کیلئے پہلی ایسی جڑی بوٹی مار دوا ہے جو چوڑے پتوں والے پودوں اور گھاس کی متعدد اقسام کو ختم کرتی ہے ۔ اس دوا کو پودوں کے اگنے سے پہلے یا بعد میں استعمال کیا جا سکتا ہے جس سے کاشتکاروں کو استعمال کے انتخاب میں زیادہ سہولت ملتی ہے ۔معاہدہ کے تحت سنجینٹا ایشیا کے متعدد ممالک میں سائیکلو پائرانیل پر مبنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کرے گی۔ سنجینٹا کراپ پروٹیکشن کی عالمی سربراہ برائے مارکیٹنگ، ایوانا ٹیوڈر نے کہا ہے کہ سنجینٹا نئی زرعی مصنوعات متعارف کروا کر جڑی بوٹی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے پُرعزم ہے ۔ کیویو ایگری کیساتھ شراکت داری سے کاشتکاروں کو ایسے نئے حل فراہم کیے جائینگے جو عام جڑی بوٹی مار ادویات سے ختم نہ ہونیوالی جڑی بوٹیوں پر قابو پانے اور فصل کی پیداوار محفوظ رکھنے میں مدد دینگے ۔کیویو ایگری کے صدر ماساکازو یامادا کاکہناہے کہا کہ کمپنی کی تیار کردہ ٹیکنالوجی کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اہم سنگِ میل ہے۔ سنجینٹا کے وسیع تقسیم کاری نیٹ ورک کے ذریعے کیویو ایگری کی تیار کردہ یہ  دوائی ایشیا بھر کے کاشتکاروں کو دستیاب ہو گی جس سے چاول کے کاشتکاروں کو ایسی جڑی بوٹیوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی جن پر عام ادویات اثر نہیں کرتیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...