مسافروں کی کمی :قراقرم ایکسپریس منسوخ ،ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا

مسافروں کی کمی :قراقرم ایکسپریس  منسوخ ،ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )خستہ حال ٹریک، کوچز کی کمی ٹرینیں ،وقت پر آنا خواب بن گیا۔ ریلوے سسٹم پر مسافروں کی کمی پرقراقرم ایکسپریس منسوخ،مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیاگیا۔

انتظامیہ کے دعوئوں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا۔خستہ حال ٹریک ،کوچز کی کمی پر ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہونے سے مسافروں کی تعداد ریکارڈ کم ہوگئی۔ مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوئیں۔ کراچی سے آنیوالی تیز گام ایکسپریس 7 گھنٹے ،ملت ایکسپریس 5 گھنٹے 45 منٹ،علامہ اقبال ایکسپریس 3گھنٹے 50منٹ،خیبر میل ایکسپریس 3 گھنٹے 45 منٹ ،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے 40 منٹ ،قراقرم 2 گھنٹے 55 منٹ عوام ایکسپریس 2 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 1 گھنٹہ 30 منٹ،فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 25 منٹ،گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 20 منٹ اور شالیمار ایکسپریس 1 گھنٹہ 10 منٹ لیٹ ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...