882مقامات پر غیر قانونی روڈ کٹس،ٹریفک متاثر
لاہور کی سڑکوں پر جگہ جگہ غیر قانونی روڈ کٹس ، شاپنگ مالز، پٹرول پمپس ،ریسٹورنٹس مالکان نے آمدورفت آسان بنانے کیلئے ملی بھگت سے راستے بنالئے کٹس سے ٹریفک سست ہونے پر آلودگی ، سموگ بھی برھنے کا خدشہ ،ٹیپاکاعدالتی احکامات پر پانچ سو کنکریٹ بیریئرز سے سڑکوں پرناجائزراستے بند کرنیکا فیصلہ
لاہور(شیخ زین العابدین )لاہور کی3ہزار کلومیٹر طویل سڑکوں پر غیر قانونی روڈ کٹس کی بھرمار کا انکشاف ،882 مقامات پر بغیر اجازت سڑکیں کاٹ کر راستے بنا لیے گئے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی ، ٹیپا نے عدالتی احکامات پرپانچ سو کنکریٹ بیریئرز لگاکر غیر قانونی راستے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے ، ٹیپا اور میونسپل کارپوریشن کی غفلت اور عملے کی مبینہ طورپر ملی بھگت سے شاپنگ مالز، پٹرول پمپس اور ریسٹورنٹس مالکان نے اپنے گاہکوں کی آمدورفت آسان بنانے کیلئے شہر کی سڑکوں پر غیر قانونی راستے بنالئے جس کیلئے کسی مجاز اتھارٹی سے منظوری نہیں لی گئی۔ غیر قانونی کٹ لگا ئے جانے سے ٹریفک کی رفتار سست ہونے کے باعث فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ لاری اڈہ اور گڑھی شاہو سیکٹر میں چھ، چھ جبکہ کوٹ لکھپت سیکٹر میں 9 اور شیرا کوٹ میں7غیرقانونی کٹس موجود ہیں۔ریلوے سٹیشن اور مغلپورہ کے علاقوں میں بھی ناجائزراستوں کی نشاندہی ہوئی ہے ۔علامہ اقبال روڈ پر5، بند روڈ پر 27 اور ملتان روڈ پر12غیر قانونی کٹس سامنے آئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے غیر قانونی روڈ کٹس کی بندش کیلئے ٹیپا کو سمری بھجوا دی۔ چیف انجینئر ٹیپا کے مطابق ہائیکورٹ کے احکامات پر ٹریفک پولیس کی مددسے غیر قانونی روڈ کٹس کوبند کرنے کیلئے کنکریٹ کے پانچ سو بیریئرز منگوا لیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments