خیبر میل میں بغیر ٹکٹ سفر پر 73ہزار کرایہ وجرمانہ وصول
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ڈویژنل کمرشل آفیسر ریلوے عبداللہ ارشد نے خیبر میل ٹرین میں لاہور سے پتوکی تک سرپرائز چیکنگ کی۔
اس دوران بغیر ٹکٹ سفر پر 65 مسافروں سے کرایے اور جرمانے کی مد میں 73720 روپے وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروا دئیے گئے ۔ مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ڈائننگ کار کو 3 ہزار جرمانہ کرکے موقع پر ہی وصول کر لیا گیا۔ ڈی سی او نے پتوکی ریلوے سٹیشن پر اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments