256 ہائر سیکنڈری سکولز کی سولر پر منتقلی منصوبے پر کام تیز

256 ہائر سیکنڈری سکولز کی سولر پر منتقلی منصوبے پر کام تیز

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب کے 256 سرکاری ہائر سیکنڈری سکولوں کو سولر توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا،تمام اضلاع کے سی ای اوز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

سولر سسٹم کیلئے متعلقہ سکول سربراہان کو کمپنی کیساتھ بھرپور تعاون یقینی بنانے ، سولر سسٹم کی تنصیب کے عمل میں درپیش امور کو بروقت حل کرنے اور منصوبے کی تکمیل میں معاونت کرنے کا کہا گیاہے ۔محکمہ تعلیم نے منصوبے کو انتہائی اہم اور اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے بروقت تکمیل کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ متعلقہ حکام کو واضح کیا گیا ہے کہ منصوبے پر عملدرآمد میں غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔ سولر سسٹم نصب کرنیکا مقصد تعلیمی اداروں میں توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے متبادل ذرائع کو فروغ دینا ہے ۔ محکمہ سکول نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی تاکید کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...