صفائی فیس کی وصولی ،شہریوں کا عدالت سے رجوع کاعندیہ

صفائی فیس کی وصولی ،شہریوں  کا عدالت سے رجوع کاعندیہ

لاہور(خبر نگار )ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سینی ٹیشن فیس کی وصولی کے معاملے پر شہریوں، تاجروں اور پلازہ مالکان نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

متاثرین کے مطابق ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لاکھوں روپے کے فیس نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں، جس سے کاروباری حلقوں اور شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے ۔تاجروں کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے سینی ٹیشن فیس کی زیادہ سے زیادہ حد پانچ ہزار روپے مقرر کی ہے ، لہٰذا متعلقہ محکمے کو اسی نوٹیفکیشن کے مطابق فیس وصول کرنی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...