صاف پانی اتھارٹی کا ڈائریکٹر پراجیکٹ ساؤتھ زون عامر خلیق معطل
لاہور( سٹاف رپورٹر سے )پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ڈائریکٹر پراجیکٹ ساؤتھ زون عامر خلیق معطل۔واٹر فلٹریشن پلانٹس فعال رکھنے میں ناکامی پر ڈائریکٹر پراجیکٹ ساؤتھ زون کو معطل کیا گیا۔
متعلقہ افسر کو متعدد بار غیر میعاری کام کرنے پر وارننگ جاری کی گئی۔فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی سے متعلق غلط اعداد و شمار ثابت ہونے پر معطل کیا گیا۔سی ای او ذوالفقار بھون کے حکم پر عامر خلیق کو ڈی جی ایڈمن کے دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معطل ڈائریکٹر پیشگی تحریری اجازت کے بغیر سٹیشن نہیں چھوڑ سکیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments