دھواں چھوڑنے والی961 8 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
بغیر ترپال مٹی اور ریت لے جانے والی ٹرالیوں اور ڈمپرز کا شہر میں داخلہ بند :سی ٹی او
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر رات گئے خصوصی ناکے قائم کرکے آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 8 ہزار 961 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ، جبکہ بغیر ترپال ریت، مٹی اور دیگر آلودگی پھیلانے والا مواد لے جانے والی 5 ہزار 745 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسی طرح بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور خستہ حال 20 ہزار 790 گاڑیوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔سی ٹی او لاہور نے واضح کیا کہ بغیر ترپال مٹی اور ریت لے جانے والی ٹرالیوں اور ڈمپرز کا شہر میں داخلہ ممنوع ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ انتہائی خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لائسنس معطل کیے جائینگے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments