مستی گیٹ :سپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی

مستی گیٹ :سپیئر پارٹس  کے گودام میں آگ لگ گئی

لاہور(کرائم رپورٹر)مستی گھاٹی میں واقع تاج چیمبر کی بالائی منزل پر سپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پا لیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کر دیا۔ بعدازاں آگ پر قابو پا لیا گیا، تاہم مقام پر کولنگ کا عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا۔ واقعہ میں جانی نقصان یا مالی نقصان کی تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...