5نئے پی ایچ ڈی پروگرامز، 1100 اضافی نرسنگ سیٹیں منظور
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 5 نئے پی ایچ ڈی پروگرامز نرسنگ، فارمیسی، پبلک ہیلتھ، اورل بیالوجی اور میڈیکل لیبارٹری سائنسز کے اجرا۔۔۔
پنجاب کے 18 سرکاری نرسنگ کالجز میں بی ایس پروگرام شام کے سیشن کیلئے 1100اضافی نشستوں اور ریجنریٹوو میڈیسن کے الگ شعبے کی منظوری دیدی۔یہ فیصلے یونیورسٹی کے 96ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں کیے گئے، صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر سہیل صابر نے کی۔ یونیورسٹی میں ریجنریٹو میڈیسن کا الگ شعبہ قائم کیا جائیگا جہاں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام شروع کیے جائینگے۔مختلف پروگراموں کے نئے اور نظرثانی شدہ نصاب میں ترامیم، فارم ڈی اور پوسٹ گریجوایٹ ڈینٹل پروگرامزکے نظرثانی شدہ نصابوں ،مختلف داخلہ ٹیسٹ کے نمبرز میں تبدیلیاں بھی منظورکی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments