ویلفیئر فنڈ سے ایک ہی روز میں سب سے بڑی ادائیگی

 ویلفیئر فنڈ سے ایک ہی روز میں سب سے بڑی ادائیگی

1331رجسٹرڈ صنعتی مزدوروں کو 46کروڑ 7لاکھ 75ہزار اکاؤنٹس میں منتقل

لاہور(خبر نگار)پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے محنت کشوں کی بہبود کیلئے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنی تاریخ میں ایک ہی روز کے دوران سب سے بڑی مالی ادائیگی کردی۔گزشتہ روز 30 اکتوبر کو ویلفیئر گرانٹس کے 1331مختلف کیسز میں 46کروڑ 7لاکھ 75 ہزار 486روپے رجسٹرڈ صنعتی محنت کشوں کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں براہ راست منتقل کیے گئے جبکہ یکم اگست 2026 سے 30اکتوبر 2026تک رجسٹرڈ صنعتی محنت کشوں کو مجموعی طور پر 2ارب 16کروڑ 51لاکھ روپے سے زائد کی مالی معاونت فراہم کی گئی ۔ اس عرصے کے دوران ویلفیئر گرانٹس کے مجموعی طور پر 10246 کیسز میں ادائیگیاں کی گئیں۔صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل منشااللہ بٹ نے کہا ہے کہ محنت کشوں کو مالی معاونت کی بروقت فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ویلفیئر گرانٹس براہ راست محنت کشوں کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کا مقصد ادائیگیوں کے نظام کو شفاف اور مؤثر بنانا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...