پی آئی سی میں بلیو اور ریڈ کوڈ پروٹوکول پر عملدرآمد شروع

پی آئی سی میں بلیو اور ریڈ کوڈ پروٹوکول پر عملدرآمد شروع

بلیو کوڈ کے تحت دل کی دھڑکن یا سانس رکنے پرمریضوں کوفوری طبی امداد دی جائیگیریڈ کوڈ کے تحت ہسپتال میں آگ لگنے یا آتشزدگی کی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جائیگا

لاہور (بلال چودھری )پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی)میں مریضوں کی جان بچانے اور ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کیلئے بلیو کوڈ اور ریڈ کوڈ پروٹوکول پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بلیو کوڈ کے تحت دل کی دھڑکن یا سانس رکنے کی صورت میں فوری طبی امداد فراہم کی جائیگی، جسکا مقصد جان لیوا طبی ایمرجنسی میں فوری رسپانس یقینی بنانا ہے جبکہ ریڈ کوڈ کے تحت ہسپتال میں آگ لگنے یا آتشزدگی کی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جائے گا۔ ریڈ کوڈ پروٹوکول کا مقصد مریضوں، طبی عملے اور ہسپتال کی عمارت کو محفوظ بنانا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق ہنگامی صورتحال میں متعلقہ عملے کے درمیان رابطہ کاری اور فوری کارروائی کو مؤثر بنایا جائے گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر عمران شاہ نے کہا ہے کہ بلیو کوڈ اور ریڈ کوڈ جیسے پروٹوکول کا بنیادی مقصد ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی یقینی بنانا ہے ، مریضوں کی جان بچانے کیلئے بروقت رسپانس اور متعلقہ عملے کے درمیان مؤثر رابطہ کاری ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...