یو ایم ٹی کاکانووکیشن، 4363طلبہ کو ڈگریاں تقسیم

یو ایم ٹی کاکانووکیشن، 4363طلبہ کو ڈگریاں تقسیم

62گولڈ، 68سلور میڈلزبھی تقسیم، مستحق طلبہ کی معاونت ترجیح :ابراہیم حسن

لاہور (خبر نگار )چیئرمین و صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی ابراہیم حسن مراد نے پنجاب حکومت کو طلبہ کیلئے اپنی جدید اے آئی ٹیکنالوجی مفت مہیا کرنے کی پیشکش کرتے کہا ہے کہ یو ایم ٹی میں مستحق طلبہ کی مالی معاونت ہماری ترجیح ہے ۔ یونیورسٹی کے 64 فیصد طلبہ کسی نہ کسی شکل میں سکالرشپ لے رہے ہیں جبکہ آئی ایل ایم سکالرشپ فنڈ کا حجم 20 ارب تک پہنچ چکا ہے ۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام کے تحت 920 طلبہ کیلئے یو ایم ٹی کا تخمینی حصہ 1ارب 13 کروڑ روپے ہے ۔ 10 برسوں میں بلوچستان کے طلبہ کو 572 ملین روپے کے وظائف دیئے جا چکے ہیں، انہیں مزید سو ملین روپے کے وظائف دینگے ۔ وہ یو ایم ٹی کے 29ویں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے جسکے 4سیشن ہوئے جن سے وزیر اعلی ٰ بلوچستان سرفراز بگتی، وفاقی وزیر علی پرویز ملک، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب علی ڈار نے خطاب کیا۔ ممبر بورڈ آف گورنرز یو ایم ٹی ڈاکٹر احمد عمر مراد،چیف ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل (ر)جاوید حسن، ریکٹر ڈاکٹر آصف رضا، ایڈوائزر عابد شیروانی بھی شریک ہوئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...