اہم سڑکوں پر بلند گرین بیلٹس بارشی پانی نکاسی میں رکاوٹ
فیروزپور روڈ، مال روڈ ودیگرمقامات پر نکاسی آب کامسئلہ حل کرنے کیلئے سمری تیار
لاہور(شیخ زین العابدین )لاہور کی اہم شاہراہوں پر بلند گرین بیلٹس بارشی پانی کی نکاسی میں رکاوٹ ، بارشی پانی جمع ہونے کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹیپا نے تفصیلی سمری تیار کرکے گرین بیلٹس نیچے کرنے کی نشاندہی کر دی۔ فیروزپور روڈ، مال روڈ، مولانا شوکت علی روڈ اور پیکو روڈ ودیگر مقامات پر گرین بیلٹس کی سطح کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ محکمہ ہاؤسنگ کی ہدایات کے باوجود واسا اور پی ایچ اے یہ کام مکمل نہ کر سکے ۔دستاویزات کے مطابق ٹیپا نے پانی کے بہاؤ کو گرین بیلٹس کی جانب منتقل کرنے کیلئے اہم شاہراہوں کی سطح نیچے کرنے کی سفارش کر دی۔فیروزپور روڈ پر ماڈل ٹاؤن انڈر پاس سے گلاب دیوی ہسپتال تک دونوں اطراف گرین بیلٹس گہری کرنے ،کینال روڈ پر ایف سی کالج سے انڈر پاس تک گرین بیلٹ نیچی کرنے ،مسلم ٹاؤن انڈر پاس اور مغلپورہ انڈر پاس کے دونوں اطراف بھی یہی کام ، مال روڈ انڈر پاس کے قریب گرین بیلٹ نیچی کرنے ،کینال بینک روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ کے سلوپ پر گرین بیلٹ گہری کرنے ،مال روڈ پر الحمرا سے ظفر علی روڈ تک گرین بیلٹ کی سطح کم ،مولانا شوکت علی روڈ پر کریم بلاک چوک سے جناح ہسپتال تک گرین بیلٹ نیچی کرنے ،پیکو روڈ پر پیکو موڑ کے قریب بھی گرین بیلٹ کی سطح کم کرنے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments