فونز ٹیمپر کرنیوالے کی گرفتاری کیلئے گئی پولیس ٹیم پر حملہ،مقدمہ درج

فونز ٹیمپر کرنیوالے کی گرفتاری کیلئے  گئی پولیس ٹیم پر حملہ،مقدمہ درج

تھہ شیخم(نامہ نگار) قصور کے تھانہ تھہ شیخم پولیس نے ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم علی حیدر کو گرفتار کیا۔

اس کے انکشاف پر کہ چھینے اور چوری موبائل فونز کو کوٹ رادھا کشن کے رہائشی،سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزم یوسف عرف منگو کے پاس لے جاتا تھا، جو جدید سافٹ ویئرز کے ذریعے ان موبائلز کے ای ایم ای نمبرز تبدیل(ٹیمپر)کر دیتا تھا، جس کے بعد ان فونز کو مارکیٹ میں بیچ دیا جاتا تھا۔ ایس ایچ او روحیل خاں نے ٹیم کے ہمراہ یوسف کی گرفتاری کیلئے اس کے ٹھکانے پر چھاپہ ماراتو اس کے متعدد سہولت کار اور مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے آتے ہی پولیس ٹیم پر دھاوا بول دیا اور ملزم کو چھڑانے کی کوشش کی۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...