نارنگ:دولہا کے بھائی کا 14لاکھ نقدی، زیورات سے بھرا پرس چوری

نارنگ:دولہا کے بھائی کا 14لاکھ  نقدی، زیورات سے بھرا پرس چوری

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) نارنگ منڈی کے نجی شادی ہال میں شادی تقریب کے دوران نامعلوم ملزم دن دہاڑے دولہا کے بھائی ارسلان اسلم سے مبینہ طور پر 14 لاکھ روپے مالیت کاپرس چھین کر فرار ہوگیا۔

متاثرہ خاندان کے مطابق پرس میں ساڑھے 6 لاکھ روپے نقدی جبکہ ساڑھے 7 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات موجود تھے ۔ واقعہ کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دی گئی ،تاہم متاثرین کا الزام ہے کہ تھانہ نارنگ چند گز کے فاصلہ پر ہے مگر پولیس تقریباً ایک گھنٹہ تاخیر سے موقع پر پہنچی۔ ارسلان اسلم نے تھانہ نارنگ میں درخواست جمع کروا دی ، جبکہ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...