پیپلز پارٹی کی انضباطی کمیٹی کا اجلاس ،رانا اشعر سیکرٹری منتخب
لاہور(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی انضباطی کمیٹی کا پہلا اجلاس کنوینئر شہزاد سعید چیمہ کی زیر صدارت پیپلز سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا جس میں رانا اشعر نثار کو متفقہ طور پر کمیٹی کا سیکرٹری منتخب کرلیا گیا۔
اجلاس میں فاروق یوسف گھرکی، عابد صدیقی، منیبہ انیس، عمر شریف بخاری اور ڈاکٹر رضوان بھائیو نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے ارکان کو انضباطی کمیٹی کے قواعد و ضوابط اور ٹی او آرز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر کنوینئرشہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ انضباطی کمیٹی اپنے فیصلے کسی کا چہرہ یا عہدہ دیکھ کر نہیں بلکہ میرٹ اور اصولوں کی بنیاد پر کرے گی۔ کمیٹی تمام معاملات میں غیر جانبداری کو یقینی بنائے گی اور کسی قسم کی جانبداری یا دبا کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔شہزاد سعید چیمہ نے مزید کہا کہ کمیٹی کی کارروائی کو مکمل طور پر خفیہ رکھا جائے گا تاکہ تمام معاملات کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور اصولی انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔اجلاس میں کمیٹی کے آئندہ لائحہ عمل اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments