اہلخانہ کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر جانیوالی دو بہنیں والدین کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاری اڈہ پولیس نے 15 پر اغوا کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ ہونیوالی دو سگی بہنوں کو بحفاظت تلاش کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔
ایک شہری نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ اسکی دونوں بیٹیاں لاپتہ ہو گئی ہیں اور انہیں اغوا کیے جانے کا خدشہ ہے جس پر لاری اڈہ پولیس نے فوری ریسپانس کیا اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے دونوں بہنوں کو تلاش کر لیا۔دونوں بہنیں گھر والوں کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے چلی گئی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments