ننکانہ:ویٹرنری ڈیزیز لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کا افتتاح
جانوروں کی ابتدائی مرحلے کی تشخیص اور علاج معالجے میں مدد ملے گی:رانا ارشد
ننکانہ صاحب (خبر نگار ) ننکانہ صاحب میں ویٹرنری ڈیزیز انویسٹی گیشن لیبارٹری کی اپ گریڈیشن کا افتتاح چیف وہپ پنجاب اسمبلی رانا محمد ارشد نے ڈائریکٹر اے ڈی ڈی آر ایس ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ اور ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر زین العابدین کے ہمراہ کردیا۔ رانا محمد ارشد نے لیبارٹری کے مختلف شعبے دیکھے جہاں انہیں دستیاب سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر اے ڈی ڈی آر ایس ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ، ڈویژنل ڈائریکٹر ڈیزیز انویسٹی گیشن اینڈ کنٹرولنگ آفیسر ڈاکٹر زین العابدین، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر فراز ندیم اور کسانوں نے شرکت کی، تقریب سے خطاب میں رانا محمد ارشد اور دیگر مقررین نے کہا کہ ڈیری سیکٹر کی بہتری وزیر اعلیٰ کی ترجیحات میں شامل ہے ، صوبائی وزیر لائیو سٹاک اینڈ زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی سرپرستی میں ننکانہ صاحب میں لیبارٹری کی اپ گریڈیشن مویشی پال حضرات کیلئے بہت بڑی سہولت ہے جس سے جانوروں کی ابتدائی مرحلے کی تشخیص اور علاج معالجے میں بہت مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments