مینٹل ہسپتال:ذہنی مریضوں سے صفائی کرانے کا انکشاف

مینٹل ہسپتال:ذہنی مریضوں سے صفائی کرانے کا انکشاف

سینٹری ورکرز غیر حاضر ،عملہ نہ ہونے پرمریضوں سے صفائی کرائی جارہی :نرسز

لاہور(سید سجاد کاظمی سے )مینٹل ہسپتال لاہور میں سینٹری ورکرز کی کمی، ذہنی مریضوں سے صفائی کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ لاہور نیوز نے ذہنی مریضوں سے صفائی کرانے کی ویڈیوز اور تصاویر حاصل کرلیں ،بیمار مریضوں کو ہسپتال کے مختلف حصوں میں صفائی کرتے واضح دیکھا جاسکتا ہے ۔لاہور نیوز کو موصول ہونیوالے نرسز کے آڈیو پیغامات میں بھی مریضوں سے صفائی کرانے کی ہدایات دینے کا اعتراف کیا گیا ہے جن میں نرسز کا کہنا ہے کہ سینٹری ورکرز غیر حاضر ہیں اور عملہ نہ ہونے پرمریضوں سے صفائی کرائی جارہی ہے ۔

آڈیو پیغامات میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ کے احکامات پر مریضوں سے صفائی کرانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔لاہور نیوز نے مینٹل ہسپتال کے متعلقہ گروپ کا سکرین شاٹ بھی حاصل کرلیا جس سے معاملے کے حوالے سے مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ ذہنی مریضوں سے صفائی کرانے کے انکشاف کے بعد انکی صحت، علاج اور بحالی کے عمل پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔دوسری جانب ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ کا مؤقف ہے کہ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کے مریضوں سے صفائی کرائی جاتی ہے تاکہ وہ دوبارہ بیمار نہ ہوں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...