ستمبر میں ٹرینوں کی بروقت آمدورفت 65 فیصد رہی
حادثات،فنی خرابیوں پر936 مسافر ٹرینوں میں سے 334 تاخیر کا شکار ہوئیں
لاہور(آن لائن)ملک بھر میں ریلوے ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کا نظام بہتر نہ ہو سکا اور ستمبر کے دوران مسافر ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کاٹائم65 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ ایک ماہ کے دوران مختلف تکنیکی اور انتظامی خرابیوں کے باعث مجموعی طور پر ٹرینوں کے 1526 گھنٹے ضائع ہوئے ۔اعدادوشمار کے مطابق ستمبر میں چلنے والی 936 مسافر ٹرینوں میں سے 334 ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ تاخیر کی بڑی وجوہات میں بوگیوں اور انجنوں کی خرابی، سگنل سسٹم کی خامیاں اور حوادث شامل ہیں۔ فنی خرابیوں سے 316 گھنٹے ، انجن کی خرابی سے 185 گھنٹے ، سگنل سسٹم سے 180 گھنٹے اور حادثات کی وجہ سے 98 گھنٹے ضائع ہوئے ، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments