نوجوانوں کا کتاب سے تعلق مضبوط کرنا قابلِ تحسین:ڈاکٹر خالد محمود
لاہور (سٹاف رپورٹر)نوجوان قلمکار، دانشور اور سماجی تنظیم شعور کے ترجمان عاصم بشیر انقلابی کی نئی کتاب کی تقریبِ رونمائی مقامی ہوٹل میں ہوئی۔
صدارت سابق وائس چانسلر جامعہ پنجاب ڈاکٹر خالد محمود نے کی۔ مہمانِ خصوصی کالم نگار فاروق چوہان جبکہ میزبان علامہ عبد الستار عاصم چیئرمین قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل تھے ۔ ڈاکٹر خالد محمود ، فاروق چوہان ،عبد الستار عاصم ،میاں حبیب اللہ، حسن عباسی، چودھری نایاب علی ودیگرمقررین نے عاصم بشیر کی علمی و ادبی کاوش کو سراہتے کہا نوجوانوں کا کتاب، قلم اور علم کی طرف راغب ہونا معاشرے کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے ۔ آج موبائل فون اور سوشل میڈیا نے مطالعے کو متاثر کیا ہے ، ایسے حالات میں نوجوانوں کا کتاب لکھنا اور کتاب سے تعلق مضبوط کرنا قابلِ تحسین عمل ہے ۔ ہمیں نوجوان قلمکاروں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ نئی نسل علم و ادب کے میدان میں آگے بڑھ سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments