موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی ذمہ داری ناگزیر :مقررین

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے اجتماعی ذمہ داری ناگزیر :مقررین

ایجوکیشن یونیورسٹی میں کانفرنس،شرکا کامشترکہ ماحولیاتی ذمہ داری نبھانے کا عزم

لاہور(آئی این پی)صوبائی وزیر فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور پروفیسر ڈاکٹر عاکف انور چودھری، ڈپٹی سیکرٹری ای پی اینڈ سی سی ڈی عنبرین لطیف، علامہ اصغر چشتی، ریورنڈ سیموئل ،پروفیسر اشوک کمار، ڈاکٹر سعدیہ سالار، شازین سعید، طاہرہ جمیل، عبدالوہاب، رمین مشہود، ابوذر مدھو، اسما عارف، علیزہ عزیز، رابعہ ڈار، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے نمائندگان رضوان انور ، ماہا جمیل، نبیہہ شکیل،اقصیٰ ظہور، ثنا فاطمہ اور ممبر کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک و ڈسٹرکٹ ممبر لاہور ہیومن رائٹس پنجاب حکومت مبارک آفتاب گل نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کیلئے اجتماعی ذمہ داری، جامع قیادت اور روزمرہ زندگی میں ماحول دوست طرزِ عمل اپنانا ناگزیر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلاحی تنظیم برگد کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف ایجوکیشن لوئر مال کیمپس کے اشتراک سے دوسری انکلوسیو کلائمیٹ ایکشن نیٹ ورک کانفرنس،کلائمیٹ گالا 2026سے خطاب کرتے کیا۔مقررین نے ماحولیاتی ذمہ داری، متعلقہ پالیسیوں سے آگاہی اور ماحول کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات پر زور دیا اورکہا کہ مختلف مذاہب اور کمیونٹیز کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ قدرتی ماحول کا تحفظ تمام مذاہب اور معاشرتی طبقات کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور مذہبی و اخلاقی تعلیمات بھی اس حوالے سے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔ کانفرنس میں 236 شرکانے شرکت کی جن میں طلبہ، مذہبی رہنما، پالیسی ساز، ماہرینِ تعلیم، ماحولیاتی کارکن اور کمیونٹی نمائندگان شامل تھے ۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد جامع اور مذہبی اقدار پر مبنی موسمیاتی اقدامات کو فروغ دینا تھا۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مختلف مذاہب، سماجی طبقات اور نوجوانوں کے درمیان تعاون کو فروغ دیکر مشترکہ اقدار کو بامعنی ماحولیاتی اقدامات میں تبدیل کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...