مولانا اللہ وسایا ودیگر کی شہدا کے لواحقین سے ملاقات،اظہار تعزیت
لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر مولانا اللہ وسایا کی سر براہی میں وفد نے چناب کانفرنس میں شرکت کیلئے جانے والے شہید نوجوانوں کے اہلخانہ۔۔۔
لاہور کے امیر مولانا مفتی حسن اور اہل علاقہ سے اظہار تعزیت کیا اور ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کیا۔ رسولپورہ میں تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اللہ وسایا نے کہا ایک طرف تو اس سانحہ پر دلی افسوس ہوااور دوسری خوشی کی بات یہ ہے یہ شہدائے ختم نبوت کے قافلے میں شریک ہوگئے۔ اہل علاقہ نے اس بات کا تجدید عہد کیا کہ زندگی کے آخری سانس تک عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کیا جائے گا اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آخر میں میں شہداکی بلندی درجات کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments