جامعہ نعیمیہ میں تفسیر برہان القرآن کی رونمائی 5 نومبر کو ہوگی

جامعہ نعیمیہ میں تفسیر برہان  القرآن کی رونمائی 5 نومبر کو ہوگی

لاہور(سیاسی نمائندہ)معروف عالم دین علامہ مولانا طیب نقشبندی کی تصنیف تفسیر برہان القرآن کی تقریب رونمائی 5 نومبر کو جامعہ نعیمیہ میں ہوگی۔تقریب دارالعلوم کے ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں منعقد کی جائے گی۔

اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی، مفتی صدیقی ہزاروی، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی ، علامہ عبدالمصطفیٰ ہزاری اور دیگر نامور علماء و مشائخ خصوصی خطاب کرینگے ۔ مولانا پیر سید علی زین العابدین شاہ، مولانا ظہیر فریدی، مولانا طاہر تبسم قادری، مولانا ڈاکٹر ممتاز احمد سدیدی اور پیر صوفی شوکت قادری سمیت دیگر علماسمیت مختلف مدارس کے ناظمین، شیوخ الحدیث، مدرسین اور اساتذہ کرام کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ اس موقع پر مقررین نئی نسل کی رہنمائی اور معاشرے کی اصلاح کے لئے تفسیر برہان القرآن کی علمی، تحقیقی اور دینی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...