مسائل کا حل پارلیمنٹ کے فلور پر تلاش کرنا چاہیے :مولانا امجد

 مسائل کا حل پارلیمنٹ کے فلور  پر تلاش کرنا چاہیے :مولانا امجد

لاہور(سیاسی نمائندہ)عوام کو امن او دووقت کی روٹی دینا ارباب اقتدار کی ذمہ داری ہے لیکن حکمران جماعت کے وزرا اس طرف توجہ دینے کی بجائے پارلیمنٹ میں اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے اوٹ پٹانگ کی سیاست کررہے ہیں۔۔۔

 تاکہ عوام کی توجہ تقسیم رہے ۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کھیں۔مولانا امجد خان نے کہا ملک کو درپیش مسائل کا حل پارلیمنٹ کے فلور پر تلاش کرنا چاہیے اور اس کیلئے گفتگو کا راستہ ہی بہتر ہے ۔پارلیمنٹ آئینی فورم ہے جہاں سنجیدگی کے ساتھ معاملات چلائے جائیں تو مسائل کا حل فوری طور پر نکالا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا ملکی سلامتی ہمیں جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ،جے یو آئی نے ہمیشہ ملک میں امن کیلئے مثالی کردار ادا کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...