بیکری کے یونٹ پر آتشزدگی، حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت
لاہور (آن لائن)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل منشا اللہ بٹ نے لاہور میں بیکری کے بیکنگ ایریا میں گیس لیکج سے آتشزدگی واقعہ کا نوٹس لیکرڈی جی لیبر سے رپورٹ طلب کرلی۔
صوبائی وزیرنے واقعہ میں ایک ورکر کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کا اظہار کرتے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیااور واقعہ میں زخمی ہونیوالے افراد کو بہترین طبی سہولیات اور علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے کہاکہ تمام اداروں میں آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے طے شدہ اصولوں اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی پرسخت کارروائی کی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments