صوبائی وزیر سے چین کے وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری پر بات چیت
لاہور(آن لائن)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین سے پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر چائنیز حونان میونسپلٹی کے اعلیٰ سطح کے سرکاری وفد نے ملاقات کی۔
قیادت وائس چیئرمین آف حونان فیڈریشن ریٹرنڈ اوور سیز چائنیز مسٹر ہو ژونگ من کررہے تھے۔ ملاقات میں پنجاب میں چین کی کمپنیوں کی سرمایہ کاری اور حکومت کے تعاون پر بات چیت ہوئی۔ صوبائی وزیر نے کہافیصل آباد کے سپیشل اکنامک زون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے جدید رہائشی سہولیات سے آراستہ کمیونٹی سینٹر بنایا جارہا ہے چین کے سرمایہ کار پنجاب میں مزید سرمایہ کاری کریں،ہر ممکن سہولت دینگے ۔ گروپ لیڈر ہو ژونگ من نے کہا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول موجود ہے ،چین کی مزید کمپنیاں یہاں سرمایہ کاری پرتیار ہیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سرمایہ کاری بورڈ عمران ہاشمی بھی موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments