قتل، اغوا ودیگر سنگین جرائم کی تفتیش جلدنمٹانے کی ہدایت
پولیس افسروں کو مقررہ ٹائم لائن میں اہداف مکمل کرنیکاٹاسک دیاجائے :آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت انویسٹی گیشن امور پرجائزہ اجلاس ہوا۔ خواتین ، بچوں سے زیادتی، تشدد اور دیگر سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش، چالاننگ اور پراسیکیوشن میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔آئی جی نے کہا خواتین اور بچوں کیخلاف جرائم کی بروقت یکسوئی اولین ترجیح ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہاقتل، اغوا ودیگر سنگین جرائم کے مقدمات کی تفتیش جلد مکمل کرنے اور چالان بروقت عدالتوں میں پیش کرنے کیلئے اقدامات مزید تیز کئے جائیں ۔ آئی جی نے 2024ء سے ابتک کے چالانوں اور اشتہاری ملزموں کا ریجنز وائز ڈیٹا 15 نومبر تک پی آر ایم ایس پر اپ ڈیٹ کرنے اور آر پی اوز کو انویسٹی گیشن اور چالاننگ میکانزم بہتر بنانے کیلئے اہداف مقرر کرنیکا حکم بھی دیا۔
انہوں نے کہاتمام ڈی پی اوز متعلقہ ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو مقررہ ٹائم لائن میں اہداف مکمل کرنے کا ٹاسک دیں اور پیشرفت رپورٹس لیں۔ڈی پی اوز سنگین جرائم کی ایف آئی آرز کا خود جائزہ لیں اور ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پیز لیگل کے کردار اور کارکردگی کو مؤثر بنایا جائے ۔ تفتیشی افسر مقدمات کی مکمل تیاری و ریکارڈ کیساتھ عدالتوں میں پیش ہوں۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لیگل، ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور اے آئی جی لیگل سمیت متعلقہ افسروں نے شرکت کی جبکہ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments