سمگلنگ ،ویزا فراڈ کے 2ملزم گرفتار
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے) ایف آئی اے لاہور نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے۔
غلام عباس اور عدنان اکرم کو گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، غلام عباس نے شہری کو اٹلی ورک ویزہ کا جھانسہ دیکر 27 لاکھ بٹورے، عدنان ورک نے شہریوں کو نیدرلینڈ ورک ویزہ کا جھانسہ دیکر 40 لاکھ ہتھیائے۔ ملزموں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments