انٹرپارٹ ٹو امتحان:8امیدوارنقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ ے گئے
لاہور(خبرنگار)لاہور بورڈ کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 سیکنڈ اینول امتحانات پر انگریزی کے پرچے کے دوران کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے مختلف امتحانی مراکزی کادورہ کرکے 8 امیدواروں کو نقل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔
گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول ملتان روڈ سنٹر سے طیب، ذیشان اور توحید الرحمن ،گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ سینٹر سے احمد علی،گورنمنٹ ہائی سکول رائیونڈ سے امتحانی مرکز سے شعیب اور عثمان جبکہ گورنمنٹ گریجویاٹ کالج سنٹر سے شاہد اور شعیب لیاقت کو نقل کرتے دھرلیا گیا۔ تمام گرفتار امیدواروں کیخلاف یو ایم سی کیس بناکرقانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments