ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز میں دو ہزار خالی اسامیاں ختم

ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز میں دو ہزار خالی اسامیاں ختم

محکمہ سکول کاسرکاری خزانے پر اضافی مالی بوجھ کم کرنے کے لئے فیصلہ

لاہور(خبر نگار)محکمہ سکول ایجوکیشن نے موجودہ افرادی قوت کے مؤثر استعمال اور سرکاری خزانے پر اضافی مالی بوجھ کم کرنے کیلئے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز میں بی پی ایس 1 سے 4 تک کی دو ہزار خالی اسامیاں ختم کر دیں،باضابطہ حکم جاری ،ختم کی جانیوالی اسامیوں میں 770چوکیدار وسکیورٹی گارڈز، کلاس فور کی 346، مالیوں کی 179 اور نائب قاصد کی 705 خالی پوسٹیں شامل ہیں۔ ضلع رحیم یار خان میں سب سے زیادہ 120 ،فیصل آباد 95، بہاولپور 93، وہاڑی 88، سرگودھا 82 ، سیالکوٹ 76 اورلاہور میں 58 اسامیاں ختم ،اس اقدام کے تحت ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز میں ان عہدوں پر نئی بھرتیوں کی گنجائش ختم ہو جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...