ڈی جی پاکستان پوسٹ کے تقررکیلئے بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب

ڈی جی پاکستان پوسٹ کے تقررکیلئے بورڈ کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب

بورڈ نئے ڈائریکٹر جنرل کی تقرری کیلئے گریڈ 21 کے تین افسروں کا پینل منظور کریگا موجودہ ڈی جی مقصود احمد 30 نومبر کو 60 سال عمر پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائینگے

لاہور (نیوز رپورٹر)پاکستان پوسٹل مینجمنٹ بورڈ نے نئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس کی تقرری کے لیے آئندہ ہفتے اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اجلاس میں تین افسران پر مشتمل پینل کی منظوری دی جائے گی جس کے ناموں کی سمری وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی۔موجودہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ آفس مقصود احمد 60 سال عمر پوری ہونے پر 30 نومبر کو ملازمت سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

پاکستان پوسٹل سروس گروپ میں  گریڈ 22 کی دو اسامیاں ہیں جن میں سے ایک خالی ہے جبکہ گریڈ 22 کے افسر اور سابق ڈی جی پوسٹ آفس سمیع اللہ خان کو چھ ماہ قبل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس کے باعث ان کی دوبارہ تقرری کے امکانات کم ہیں۔پوسٹل سروس گروپ کے گریڈ 21 میں چھ افسران شامل ہیں جن میں سے دو وفاقی وزارتوں جبکہ تین محکمہ جاتی عہدوں پر تعینات ہیں۔ بورڈ گریڈ 21 کے افسران میں سے تین ناموں پر مشتمل پینل کی منظوری دے گا، جسے حتمی منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...