ایف سی کالج یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد

ایف سی کالج یونیورسٹی میں  بین الاقوامی کانفرنس کاانعقاد

لاہور(خبر نگار)ایف سی کالج (چارٹرڈ یونیورسٹی) شعبہ انگریزی کی جانب سے لاہور میں تیسری بین الاقوامی کانفرنس ‘‘کنیکٹنگ وائسز 2026’’ کا انعقاد۔

ملکی و غیر ملکی ماہرینِ تعلیم، محققین اور دانشوروں نے زبان، ادب، ثقافتی تنوع اور سماجی نمائندگی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ کانفرنس نے علمی تبادلے ، بین الشعبہ جاتی تحقیق اور مختلف ثقافتوں و نقطہ ہائے نظر کو فروغ دینے کیلئے جامع پلیٹ فارم فراہم کیا۔ بین الاقوامی کلیدی خطاب امریکا کی کارنیل یونیورسٹی کی پروفیسر کیتھی کارتھ اور برطانیہ کی یونیورسٹی آف لیڈز کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ایلیسبیتا نے کیے جبکہ قومی کلیدی خطاب انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی ڈین فیکلٹی آف لینگویجز اینڈ لٹریچر پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ جنجوعہ نے ملٹی موڈل کمیونیکیشن میں رجسٹر کی ازسرِنو تشکیل پر کیا۔مباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...