پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس متعدد آڈٹ پیراز نمٹا دیئے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس  متعدد آڈٹ پیراز نمٹا دیئے

لاہور(سیاسی نمائندہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس رکنِ صوبائی اسمبلی افتخار حسین چھچھر کی زیرِ صدارت ہوا۔ کمیٹی نے محکمہ داخلہ، اسکے ذیلی محکموں اور خودمختار اداروں سے متعلق آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا۔

زیرِ غور معاملات میں نیو سنٹرل جیل بہاولپور، ڈی پی اوز رحیم یار خان اور لودھراں، آر پی او راولپنڈی، سی ٹی او لاہور، ایس پی/کمانڈر بٹالین پی سی بٹالین نمبر 3 ملتان، ایس پی اسپیشل برانچ بہاولپور اور ایس ایس پی اسپیشل برانچ ساہیوال ریجن سے متعلق آڈٹ پیراز شامل تھے ۔تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے بعض آڈٹ پیراز نمٹا دیئے جبکہ دیگر معاملات میں چیئرمین نے متعلقہ حکام کو تفصیلی انکوائری کرکے نتائج پیش کرنیکی ہدایت کی تاکہ فنانس ڈیپارٹمنٹ مزید ضروری کارروائی کر سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...