1 پاکستانی اوسطا سالانہ 620 سگریٹ پیتا ہے, کینسر سوسائٹی کی رپورٹ

1 پاکستانی اوسطا سالانہ 620 سگریٹ پیتا ہے, کینسر سوسائٹی کی رپورٹ

پاکستان میں تمباکو نوشی سے پیداہونے والے کینسر پھیلنے کی شرح 35سے 40فیصد ہے ،جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے

ملتان ( لیڈی رپورٹر)انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کے سلسلے میں کینسر سوسائٹی ملتان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں تمباکونوشی سے پیدا ہونے والے کینسر کی شرح 35سے 40فیصد ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ۔یواین ڈی پی کے مطابق ایک پاکستانی اوسطاًسالانہ 620 سگریٹ پیتا ہے جبکہ سری لنکا میں یہ تعداد سالانہ 329،بنگلہ دیش میں 202 اور انڈیا119 سگریٹ ہے ۔دنیا بھر میں روزانہ 60ہزار بچے سگریٹ نوشی کر تے ہیں۔جبکہ پا کستان میں روزانہ سگریٹ پینے والے بچوں کی تعداد ایک ہزار ہے ۔تمباکونوشی کے ذریعے ایک منٹ میں 6افرادموت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔21ویں صدی ختم ہونے تک ایک ارب انسان اس کا نشانہ بن چکے ہوں گے ۔نوجوانوں میں 75فیصد اموات سگریٹ نوشی کے باعث ہارٹ اٹیک سے ہوتی ہیں۔ضرورت اس امرکی ہے کہ نوجوانوں کو اس موذی لت سے بچایا جائے اورسگریٹ ،پان اور گٹکے پر مستقل پابندی عائد کی جا ئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں