ٹرین مسافرباہر جھانکتے سرکھمبے سے ٹکرانے سے جاں بحق

ٹرین مسافرباہر جھانکتے سرکھمبے سے ٹکرانے سے جاں بحق

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) کچاکھوہ ٹرین میں سوار مسافر ٹرین سے باہر سر نکال کر جھانکتے ہوئے الیکٹرک کھمبے سے سر ٹکرانے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

تفصیل کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والے مسافر ٹرین میں سوار لاہور کا رہائشی محمد اجمل کچاکھوہ کے قریب ٹرین سے سر باہر نکال کر دیکھنے لگا تو اس کا سر ریلوے لائن کے ساتھ لگے ہوئے الیکٹرک کھمبے سے جا ٹکرایا جس کی وجہ سے اس کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا ،مسافر ٹرین کچھ دیر رکنے کے بعد اپنی منزل کی طرف روانہ ہو گء۔ی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں