فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،2ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے

فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں،2ریسٹورنٹس کو بھاری جرمانے

ملتان (لیڈی رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ زبیر احمد اعجاز کی سربراہی میں مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق گلگشت اور آرٹس کونسل بوسن روڈ ملتان پر واقع 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ایکسپائری مصالحہ جات کا استعمال کرنے ، فریزر میں گندگی پائے جانے اور خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے پر 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ اسی طرح جنت روڈ خانیوال میں کھانوں کی تیاری رینسڈ آئل کا استعمال کرنے ، ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر ہوٹل کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ اڈہ خالق آباد اور تلمبہ میں 2 کریانہ سٹورز کو پابندی کے باوجود چائنہ نمک فروخت کرنے ، ناقابل سراغ ملاوٹی چائے کی پتی کی موجودگی پر 20،20 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ مزید تلمبہ میں بیکری کو ایکسپائری مشروبات فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔ مزید برآں میلسی اور اڈہ 20 پل وہاڑی میں 2 فوڈ پوائنٹس کو ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی، خام مال کی نامناسب سٹوریج پر 45 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیئے گے ۔ علاوہ ازیں ریلوے چوک کہروڑ پکا لودھراں میں بیکری کو صفائی کے ناقص انتظامات ہونے ، دی گئیں ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے جبکہ چلڈرن پارک کے قریب بریانی شاپ کو واشنگ ایریا میں گندگی پائے جانے ، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں