دو افراد کی لاشیں برآمد ایک حادثے میں جاں بحق

دو افراد کی لاشیں برآمد  ایک حادثے میں جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)مختلف علاقوں میں حادثات اور واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، ایدھی ترجمان کے مطابق غازی آباد کے پنج پیر دربار کے قریب سے 45 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔۔۔

 جس کی شناخت سخاوت کے نام سے ہوئی۔ وہ نشے کا عادی تھا اور مبینہ طور پر زیادہ نشہ کرنے سے جاں بحق ہوا۔سندر کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران 50 سالہ شخص محمد سیفل جاں بحق ہوا، جو مظفرگڑھ کا رہائشی تھا۔ مانگا منڈی میں 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش سڑک کنارے سے ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں