دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، بھائی جاں بحق، بہن زخمی
کوٹ ادو(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)دو موٹرسائیکلوں میں تصادم، بھائی جاں بحق، بہن شدید زخمی ہوگئی،بستی کھڑکی کا محمد مغیرہ اپنی ہمشیرہ کا پیپردلوانے لیہ جا رہا تھا۔
حادثہ پیش آگیا۔ کوٹ ادو کے علاقہ بستی کھڑکی کے رہائشی تبلیغی مرکز کوٹ ادو کے شوریٰ کے رکن غلام فرید بلہ بلوچ کاپوتا مولانا محمد ظفر کا بیٹا محمد مغیرہ گزشتہ روز اپنی ہمشیرہ کا پیپردلوانے کیلئے موٹر سائیکل پر اسے لیہ لے جا رہا تھا کہ بائی پاس کلمہ چوک کے قریب سامنے سے آنے والے موٹرسائیکل سے ٹکراگئے ،حادثہ کے نتیجہ میں محمدمعیزہ موقع پر ہی جاں بحق ، ہمشیرہ شدیدزخمی ہوگئی جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ طبی امدادکے بعدنشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا۔