حافظ آباد :مویشی پال زمینداروں میں لائیو سٹاک کارڈ تقسیم

حافظ آباد :مویشی پال زمینداروں  میں لائیو سٹاک کارڈ تقسیم

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ لائیو سٹا ک کی بہتری اور گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کیلئے صوبہ بھر میں 10ارب روپے سے زائد مالیت کا وزیرا علیٰ لائیوسٹا ک پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔

حافظ آباد میں محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے مویشی پال زمینداروں کو وزیراعلیٰ لائیو سٹا ک کارڈ کے اجرا کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔اس پروگرام کے تحت مویشی پال زمینداروں کو2لاکھ 70ہزارروپے تک کے بلا سود قرضے دئیے جائینگے ۔ مویشی پال زمینداروں کو وزیراعلیٰ لائیو سٹا ک کارڈ جاری کرنے کی تقریب زرعی کمپلیکس میں منعقد ہوئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں