زبیر بلوچ بازیابی درخواست نمٹا دی گئی

زبیر بلوچ بازیابی درخواست نمٹا دی گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے کالعدم امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کی بازیابی کی درخواست مقدمے میں گرفتاری پر نمٹا دی۔

 جسٹس صلاح الدین پنہور نے استفسار کیا کہ کیا اب بھی شہری گمشدہ ہیں یا پھر بازیاب ہوگیا ہے ؟ وکیل درخواست گزار حیدر فاروق جتوئی نے عدالت کو بتایا کہ شہری کو پولیس کی جانب سے باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے ، عدالت نے پوچھا کہ کیا شہری کسی مقدمے میں نامزد تھا، وکیل نے بتایا کہ شہری کے خلاف دو مقدمات ہیں جس میں گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا جاچکا ہے ، شہری 12 سال بعد ضمانت پر رہا ہوا تھا تاہم چار گھنٹے بعد ہی اسے دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں