گجرات:ون وے کی خلاف ورزی روکنے کیلئے ٹائربرسٹر لگانے کافیصلہ

 گجرات:ون وے کی خلاف ورزی  روکنے کیلئے ٹائربرسٹر لگانے کافیصلہ

گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)ڈی ایس پی ٹریفک رضاحسنین اعوان نے گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری میں ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔۔۔

کہ جی ٹی ایس چوک’حسن چوک’پاکستان چوک’نوابزادہ چوک’سرگودھا روڈ اورمیونسپل کارپوریشن کے پاس چھ سے سات جگہ پر ٹائر برسٹر لگ جائیں تو ون وے کی خلاف ورزی نہیں ہو گی ون وے کی خلاف ورزی کی وجہ سے ٹریفک بلاک ہوتی ہے برسٹر لگنے سے خلاف ورزی نہیں ہو گی اور ٹریفک مسائل کا کافی حد تک خاتمہ ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں