57بجلی چوروں پر 61لاکھ 70ہزار روپے جرمانہ عائد

57بجلی چوروں پر 61لاکھ 70ہزار روپے جرمانہ عائد

ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر جام گُل محمد زاہد کی زیرنگرانی میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور۔

 نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔ایک روزمیں مزید84افراد مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ۔57بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایاگیااورایک بجلی چور کو موقع سے گرفتار کروایا گیا ۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پر 61 لاکھ 70 ہزارروپے سے زائد جرمانہ عائد کیاگیا جبکہ 6 لاکھ10ہزار روپے جرمانہ موقع پر وصول کر لیا گیا۔ 10دسمبر 2024ء کوملتان سرکل میں10بجلی چوروں کو6لا کھ10ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 10 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج ہوا۔ ڈی جی خان سرکل میں 9 افراد 2لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائدکیا۔ اور9یف آئی آرز درج،وہاڑی سرکل میں6بجلی چوروں کو3 لاکھ60 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔، بہاولپور سرکل میں15 صارفین کو27 لاکھ10ہزار روپے جرمانہ عائداور12مقدمات درج ، ساہیوال سرکل میں11 بجلی چوروں کو9لاکھ 10ہزار روپے جرمانہ عائد اور7افراد کے خلاف مقدمات درج،رحیم یار خان سرکل میں8صارفین کو 3 لاکھ روپے جرمانہ عائداور8ایف آئی آرز درج ہوئیں جبکہ ایک بجلی چور کو موقع سے گرفتارکروایاگیا۔ مظفرگڑھ سرکل میں11 صارفین کوایک لاکھ50 ہزار روپے جرمانہ عائد اور7مقدمات درج، بہاولنگر سرکل میں6 بجلی چوروں کو4لاکھ روپے جرمانہ عائداور2 مقدمات درج ، خانیوال سرکل میں8 صارفین کو4لاکھ70ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور مختلف پولیس سٹیشنوں میں2ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف جاری ریکوری مہم میں ایک روز میں3کروڑ50لاکھ روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں