پانچ مستحق افراد میں 1،1 لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم

پانچ مستحق افراد میں 1،1 لاکھ  روپے کے امدادی چیک تقسیم

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سید وسیم حسن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی۔

 جانب سے پانچ مستحق افراد رخسانہ بی بی، محمد رمضان ، شاہینہ بی بی، عشرت بی بی ، فیضاں بی بی میں ایک ایک لاکھ روپے کی امدادی رقم کے چیک تقسیم کئے ۔ امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اسد علی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لودھراں سید وسیم حسن کا کہنا تھا کہ غریب و نادار افراد کی داد رسی حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گزاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مالی امداد کے لئے درخواست کی تھی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے مالی امداد فراہم کی گئی ہے ۔ دریں اثنا مستحق افراد نے مالی امداد کا چیک ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ لودھراں کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں