تیرتاریسٹورنٹ بنانے سے قبل جلو نہر کی توسیع درکار
لاہور(شیخ زین العابدین)لاہور کی نہر میں تیرتا ہوا پہلا ریسٹورنٹ ابتدائی مرحلے میں ہی مسائل کا شکار ہوگیا،محکمہ انہار کے این او سی اور توسیع کے بعد فلوٹنگ ریسٹورنٹ میں مزید پیشرفت ہوسکے گی۔
ریسٹورنٹ کی تعمیر سے قبل جلو نہر کی توسیع درکار ہوگی، جلو کے مقام پر نہر کی توسیع کے لئے محکمہ انہار کی خدمات لینا ہونگی، محکمہ انہار کے این او سی اور توسیع کے بعد فلوٹنگ ریسٹورنٹ میں مزید پیشرفت ہوسکے گی۔