700ڈینگی ورکرز،75ڈیلی ویجرز8ماہ کی تنخواہ سے محروم

700ڈینگی ورکرز،75ڈیلی ویجرز8ماہ کی تنخواہ سے محروم

ملتان(لیڈی رپورٹر) ضلع ملتان کو ڈینگی سے پاک رکھنے والے سات سو انسداد ڈینگی ورکر پانچ ماہ اور پچھتر ڈیلی ویجز ورکرز آٹھ ماہ کی تنخواہوں سے محروم ،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے چند روز قبل معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن کو ہدایات جاری کیں۔

 اس کے باوجود تاحال ڈینگی ورکرز تنخواہوں سے محروم ہیں تفصیل کے مطابق محکمہ صحت ملتان میں کام کرنے والے سات سو ڈینگی ڈیلی ویجر زکر پانچ ماہ اور پچھتر ڈینگی ڈیلی ویجز ورکر تقریبآ آٹھ ماہ سے بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران انسداد پولیو مہم سمیت حفاظتی ٹیکہ جات مہم اور دیگر امور میں بھی انہیں ڈینگی ڈیلی ویجز ورکرز سے کام لیا جا رہا ہے اور موسم کی سختی کی پرواہ کئے بغیر ڈینگی ڈیلی ویجز ورکر گھر گھر مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں تاہم اس کے باوجود تنخواہوں سے محروم ورکرز اپنے حق کیلئے احتجاج تک کرنے سے قاصر ہیں، محکمہ صحت افسروں کی جانب سے احتجاج کرنے یا میڈیا سے رابطہ کرنے پر نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں