مضر صحت مصالحہ جات اور مرچوں کی فروخت جاری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار ) مضر صحت مصالحہ جات اور مرچوں کی فروخت جاری،گھروں میں منی فیکٹریاں قائم،شہری موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔
تفصیلات کے مطابق سرخ مرچ، مصالحہ، ہلدی اور دیگر مصالحہ جات کو خطرناک کیمیکل، رنگ اور چاول کے بھوسے کی ملاوٹ کرکے بازاروں میں کھلے عام فروخت کیا جارہاہے ، مافیا نے جعلی مصالحہ جات تیار کرنے کیلئے گھروں میں منی فیکٹریاں قائم کر رکھی ہیں، ان غیرمعیاری مصالحہ جات کو ہوٹلز، میرج ہالز و میرج گارڈن کے مالکان سستے داموں خرید کر کھانوں میں استعمال کرتے ہیں جس سے شہری بڑی تعداد میں معدے کی خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ خانیوال شہر میں قائم نجی فیکٹریوں کے خاتمے کے لئے آپریشن کرایا جائے تاکہ شہریوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق مصالحہ جات کی فراہمی ممکن ہوسکے ۔