کرکٹ میچ، 572پولیس افسر ،اہلکار ڈیوٹی پر مامور رہے ، ترجمان ٹریفک پولیس
ملتان (کرائم رپورٹر)ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق کرکٹ میچز انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 572 افسران و اہلکاروں نے فرائض سرانجام دئیے ، سی ٹی او ملتان سردار موارہن خان خود روٹ پر موجود رہے اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کرتے رہے ۔
آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری اور سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی زیر نگرانی چیف ٹریفک آٖفیسر، ٹریفک افسروں، ایڈمن آفیسر اور دیگر سینئر افسروں نے بھی خود فیلڈ میں موجود رہ کر فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا، بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر سی ٹی او ملتان نے تمام ٹریفک سٹاف کو شاباش دی، سی ٹی او ملتان کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ ملتان میں نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا کامیاب انعقاد جاری ہے ۔