ایس ایچ او ،سب انسپکٹر ،3کانسٹیبل نوکری سے فارغ

 ایس ایچ او ،سب انسپکٹر ،3کانسٹیبل نوکری سے فارغ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر محکمانہ خود احتسابی کا عمل مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر رہبر رضا کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست سکیورٹی کانسٹیبل محمد صفدر کریمنل ایکٹیویٹی میں ملوث ہونے پر فارغ، جبکہسکیور ٹی کانسٹیبل عثمان سہیل اور سلمان اکرم مسلسل غیر حاضری پر برطرف کر دیے گئے ۔ سب انسپکٹر الطاف حسین کو کرپشن چارجز پر رینک تنزلی کے ساتھ اے ایس آئی مقرر کیا گیا۔ ٹریفک اسسٹنٹ طارق ندیم اور لیڈی ٹریفک اسسٹنٹ خدمت مرکز جہانیاں کرپشن پر معطل اور انکوائری کا حکم دیا گیا۔ انسپکٹر سعید الرحمن ناقص تفتیش اور غفلت پر معطل جبکہ ایس ایچ او تھانہ چھب کلاں وسیم ریاض نوکری سے برخاست کردیا۔ ڈی پی او نے واضح کیا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے اور پولیس میں بدعنوان عناصر کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں